اسلام آباد: افغان حکومت بلیم گیم سے باز رہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ بلیم گیم سے باز رہے اور پاکستان سے تعمیری مذاکرات کرے۔

شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل میں افغان نمائندے کے بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے۔وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ افغانستان میں ہمارا کوئی “فیورٹ” نہیں، دوسروں کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا اور قربانی کا بکرا بنانا قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ درخواست کے باوجود سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کو شرکت کی اجازت نہ دے کر بھارت نے بطور صدر کونسل ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں