افغانستان میں تین روز میں 27 بچے ہلاک اور 136 زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

کابل (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 3 روز کے دوران جھڑپوں میں 27 بچے ہلاک اور 136 سے زائد زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں گزشتہ 3 روز سے جاری لڑائی میں اب تک 27 بچے ہلاک اور 136 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، صرف قندھار میں لڑائی کے دوران 20 بچے مارے گئے جب کہ 130 کے قریب زخمی ہوئے، اس کے علاوہ خوست اور پکتیا میں 7 بچے جان سے گئے۔

یونیسیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آئے روز ظلم و بربریت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کا واضح ثبوت ہے، اس کے علاوہ مسلح گروہوں کی جانب سے کم عمر بچوں کو تیزی سے اپنے ساتھ شامل کیا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں