موغادیشو (ڈیلی اردو/شِنہوا) صومالیہ میں افریقی یونین مشن (اے ایم آئی ایس او ایم) نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے زیریں شابیلی خطے میں ایک جوابی کارروائی کے دوران الشباب کے 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔
صومالیہ میں افریقی یونین مشن نے ایک بیان میں کہا کہ ان دہشتگردوں کو گزشتہ روز سہ پہر کے وقت جنوبی صومالیہ میں بیلڈیمین ۔ گولوین میں اگلے محاذ پر آپریٹنگ اڈوں کے مابین رسد کے اہم راستوں پر یوگنڈا کے فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کرنے کے بعد ہلاک کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/amisomsomalia/status/1425129251402092557?s=19
افریقی یونین مشن نے گزشتہ روز شام کو جاری کیے جانیوالے ایک بیان کہا کہ صومالیہ میں افریقی یونین مشن اپنے فوجیوں کی بہادری اور فوری کارروائی کو سراہتا ہے ، اس کارروائی کے دوران امن فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
صومالیہ میں افریقی یونین مشن نے بتایا کہ زیریں شابیلی میں مشن کے فوجی اڈوں کے نزدیک الشباب کے حملوں پر ردعمل دینے اور انہیں ناکام بنانیوالے یوگنڈا کے فوجیوں کی جوابی کارروائی کے دوران کئی طرح کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔