کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرنے کے دو ہی دن بعد طالبان نے سارے ملک میں عام معافی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کا ایک بڑا مقصد سرکاری ملازمین کی دفاتر میں واپسی قرار دیا گیا ہے۔
طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عام معافی اس لیے دی گئی ہے تاکہ سب لوگ اپنی معمول کی زندگی پھر سے شروع کر سکیں۔
دوسری جانب کابل کے ہوائی اڈے سے غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز اس کی معطلی کی وجہ رن وے پر ہزاروں افراد کا پہنچنا بنی تھی۔
ایئر پورٹ کی سکیورٹی نے رن وے کو خالی کرا لیا ہے۔