یروشلم + دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیلی طیاروں نے مغربی شام میں ایران نواز جگنجوؤں کی چوکیوں اور ہتھیاروں کے گودام کو نشانہ بنایا ہے۔
شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ حملے لبنانی سرحد کے قریب حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کیے گئے۔
شامی میڈیا نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق اور حمص کے نواحی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں نے حملے کیے۔ تاہم دمشق حکومت کا کہنا ہے کہ ان طیاروں کی جانب سے داغے گئے زیادہ تر میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے گئے۔