کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز سے بات چیت میں طالبان جنگجوؤں کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ یہ ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کے لیے ریڈلائن ہے اور اگر اس میں توسیع کی جاتی ہے، تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔
A Taliban spokesperson tells Sky's @sallylockwood that there would be 'consequences' if the US chose to stay in the country after the 31 August deadline.
Get more on this story: https://t.co/XyDbm7JIHM pic.twitter.com/QCkuYx3h6J
— Sky News (@SkyNews) August 23, 2021
سہیل شاہین نے کہا کہ ایسی کسی بھی توسیع کی صورت میں بداعتمادی کی فضا پیدا ہو گی، جس کا ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔
NEW: The Taliban has met with our Sky News team in Doha & issued a stark warning about troop withdrawal from Afghanistan by 31st August:
“It’s a red line”
“If they are intent on continuing the occupation it will provoke a reaction” pic.twitter.com/6nUUZFT91F
— SallyLockwood (@sallylockwood) August 23, 2021
انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر موجود افغان باشندے اصل میں طالبان کے خوف سے نہیں بلکہ مغربی ممالک میں بہتر زندگی کے لیے افغانستان سے فرار کی کوشش میں ہیں۔