غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 12 سالہ فلسطینی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔
غزہ کی فلسطینی وزارت صحت کے مطابق عمر حسن ابو النائل کو گزشتہ ہفتے کے روز ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوجی نے گولی مار دی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔
استشهاد الطفل عمر حسن أبو النيل 13 عاما سكان حي التفاح متأثرا باصابته برصاص الاحتلال يوم السبت الماضي pic.twitter.com/ktwbN71Hvk
— وكالة شهاب للأنباء (@ShehabAgency) August 28, 2021
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ میں 21 اگست کو تقریبا 40 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے جس میں ایک شخص بدھ کے روز نجی ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
اس مظاہرے کے دوران ایک اسرائیلی فوجی کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا جس کی حالت تشویشناک ہے۔
ان جھڑپوں کے بعد غزہ پر تین میزائل داغے گئے جن کی مدد سے اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کو بھی غزہ پر بمباری کی تھی جس میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔