طالبان نے وادی پنجشیر میں انٹرنیٹ، ٹیلی کام سہولیات منقطع کر دی

کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) بی بی سی نیوز کی اینکر یلدا حکیم نے مقامی ذرائع کے حوالے سے ٹوئٹر پر خبر دی ہے کہ طالبان نے پنجشیر صوبے میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سہولیات کو منقطع کر دیا ہے۔

خبروں کے مطابق کابل کے شمال میں واقع پنجشیر ملک کا واحد صوبہ ہے جو اس وقت طالبان کے قبضے میں نہیں ہے اور ملک میں موجود بیشتر طالبان مخالف رہنما اس وقت وہیں قیام پذیر ہیں۔

طالبان کے پہلے دورِ حکومت میں بھی پنجشیر طالبان مزاحمت کا مرکز تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں