وادی پنجشیر: طالبان اور مخالف اتحاد میں جھڑپیں، 7 طالبان ہلاک

کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد وادی پنجشیر میں طالبان اور اس کے مخالف اتحاد کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ دونوں طرف ہلاکتوں اور زخمیوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر اور منگل کو طالبان اور ان کے مخالف اتحاد کے جنگجوؤں کے درمیان وادی پنجشیر میں جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں کم از کم سات طالبان ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔

پنجشیر وہ واحد صوبہ ہے جو افغانستان میں طالبان کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

طالبان کے خلاف اتحاد کے ترجمان فہیم دستی نے کہا ہے کہ وادی کے مغربی داخلی راستے پر طالبان نے ان کے مقامات پر حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے طالبان اس حملے سے اتحاد کی دفاع کی صلاحیت دیکھنا چاہتے تھے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان جھڑپوں میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

طالبان نے تاحال اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں