کوپن ہیگن (ڈیلی اردو) ڈنمارک حکومت کا کہنا ہے کہ ہم طالبان کو افغانستان میں حکمران تسلیم نہیں کریں گے،
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔
ڈنمارک کے وزیرخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ دو دہائیوں تک جاری رہنے والی افغان جنگ کے بعد امریکی فوج کے مکمل انخلا سے 2 ہفتے قبل 15 اگست کو طالبان نے افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔