شام: ادلب میں حملہ، 2 ترک فوجی ہلاک، 3 زخمی

انقرہ (ڈیلی اردو) شام کے صوبے ادلب میں ایک پرتشدد کارروائی کے نتیجے میں دو ترک فوجی ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے ہیں۔

ترک وزارت دفاع نے ہفتے کے دن بتایا کہ ترک فوجیوں پر ایک ایسے وقت پر اچانک حملہ کیا گیا، جب وہ ادلب میں ایک سرچ آپریشن کر رہے تھے۔ یہ شامی علاقہ باغیوں کا آخری اہم ٹھکانہ قرار دیا جاتا ہے۔

مارچ 2020 میں ایک سیز فائر ڈیل کے تحت شامی اور روسی افواج اس علاقے میں نگرانی کے آپریشنز چلا رہی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں