داعش کا ایک اہم لیڈر ہلاک ہوگیا، فرانسیسی صدر کا دعویٰ

پیرس (ڈیلی اردو) فرانس نے افریقہ کے ساحل زون میں داعش کے ایک اہم رہنما کو ہلاک کر دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ عدنان ابو ولید السہراوی کو ’نیوٹرل‘ کر دیا گیا ہے۔ نیوٹرل کا لفظ فوج میں کسی کو ہلاک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

فرانسیسی صدر نے ساحل زون میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ داعش کے کارکن ساحل زون سے مالی، نائجر اور برکینا فاسو میں مسلح حملے کرتے رہتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں