صنعاء (ڈیلی اردو) یمن میں مقامی فوجی ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں اور حکومت نواز فورسز کی جھڑپوں میں کم از کم پچاس افراد مارے گئے ہیں۔ یمن کے وسطی صوبے البیضاء میں جاری اس لڑائی کے دوران ایک کرنل سمیت انیس حکومتی نواز اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب تیس حوثی باغیوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی صوبے البیضاء میں اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یمن کی خانہ جنگی سن دو ہزار چودہ میں اس وقت شروع ہوئی تھی، جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا۔