یمن: حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک، 20 زخمی

حجہ + یمن (ڈیلی اردو) یمن کے شمال مغربی صوبہ حجہ میں ہفتہ کی رات کو عوامی تعطیل منانے کیلئے ہونے والے ایک اجتماع پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملہ میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے پر حکومتی عہدیدار نے کہا کہ جب حملہ کے دوران سینکڑوں مقامی افراد اور فوجی 1962 کے ملکی انقلاب کی 59 ویں سالگرہ منانے کیلئے ایک تقریب میں شریک تھے جو کہ حکومت کے زیرانتظام ساحلی شہر میدی سٹی کے ایک عوامی چوک میں منعقد ہورہی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں