شامی علاقے حمص میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی

بغداد (ڈیلی اردو) شامی علاقے حمص میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے نئے حملوں میں ملکی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ بات دمشق میں شامی وزارت دفاع کی طرف سے بتائی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ اس اسرائیلی فضائی بمباری میں پالمیرا شہر کے نواح میں ٹیلی مواصلات کے لیے استعمال ہونے والے ایک ٹاور تباہ ہو گیا۔

اسرائیل ماضی میں بھی شام پر کئی مرتبہ فضائی حملے کر چکا ہے۔ اسرائیل نہیں چاہتا کہ شام میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے نتیجے میں تہران مشرق وسطیٰ کی خانہ جنگی کی شکار اس ریاست میں اپنے کوئی مستقل فوجی اڈے قائم کرے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں