پشاور میں بارش کے باوجود پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور میں بارش اور سردی کے باوجود پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ریلی کے شرکا ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لئے پاک فوج زندہ باد، پاک فوج قدم بڑھا ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعروں لگاتے رہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر ساری قوم متحد اور یک زبان ہو گئی’’ پاک فوج زندہ باد‘‘ ہر محا ذ پر ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ پاک فوج قدم بڑھا ہم تمہارے ساتھ ہیں، ہر طرف سے آوازیں آنے لگیں۔

ریلی کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج اور حکومت کی جانب سے جنگی قیدی کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستا ن امن چاہتا ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی فوج میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اپنا لوہا پوری دنیا میں منوا سکتی ہے۔

۔ریلی شرکا نے نہ صرف پاکستانی جھنڈے لہرا رہے تھے بلکہ 100 میٹر لمبا جھنڈا بنا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں