16

پارا چنار: بھارتی جارحیت عالمی سطح پر آشکار ہوگئی ہے: پی ٹی آئی صدر سید اقبال میاں

پاراچنار (ڈیلی اردو) بھارتی جارحیت عالمی سطح پر آشکار ہوگئی ہے پوری دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ بھارت خطے میں امن کا خواہاں نہیں رہا ہے۔

پاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی ضلع کرم کے صدر سید اقبال میاں، ولی سید میاں، نیاز بادشاہ، محمد علی اورکزئی، سیکٹری جنرل عمران خان سونامی، شاہد بنگش، وسیم جان، یوتھ صدر ضلع کرم ارشاد حسین بنگش، ملک امجد علی خان اور دیگر نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کو عمران خان کی صورت میں ایسا وزیر اعظم ملا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی عزت و آبرو کو چار چاند لگ گئے ہیں اور پاکستان کی اہمیت عالمی سطح پر اجاگر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو الیکشن کیلئے ڈرامہ رچانا مہنگا پڑ گیا۔ پاک فوج اور ائر فورس نے کو دندان شکن جواب دیکر بھارت کی رسوائی میں آخری کیل ٹھونک دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی مفاد کیلئے کسی بیرونی آقا سے ڈکٹیشن نہیں لی بلکہ پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے۔

انہوں نے کہا کہ قبائل ہمیشہ سے پاکستان کے وفادار رہے ہیں اور ہم نے پہلے سے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے اور نہ آئندہ کسی قسم قربانی سے دریغ کریں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے اس سے قبل پی ٹی آئی ضلع کرم کے صدر سید اقبال میاں کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی اور مودی اور بھارت سرکار کے خلاف نعرے بازی کی اور پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں