کابل: بھارتی وفد کی طالبان رہنماؤں کیساتھ پہلی باضابطہ ملاقات

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے نئے حالات میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بھارت نے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ماسکو میں افغان کانفرنس کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے اعلی افسران نے طالبان کے نائب وزیراعظم سمیت دیگر طالبان رہنماوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

طالبان کے وزیر اطلاعات و نشریات ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے اس ملاقات کی خبر دی۔

بھارت نے طالبان کے نائب وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ اس ملاقات کے بارے میں فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دوسری جانب ایسی اطلاعات ہیں کہ بھارت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے لیے امدادی سامان فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں