سعودی عرب اتحاد کی یمن میں کارروائیاں، 3 روز میں 260 حوثی ہلاک کرنے کا دعویٰ

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی اتحادی افواج کی یمن میں کارروائیاں جاری ہیں، تین روز کے دوران 260 حوثی باغی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کارروائیاں یمن کے شہر الجابا اور مریب میں کی گئیں، چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران چھتیس گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج گزشتہ دو ہفتے سے شہر پر روزانہ فضائی حملے کر رہی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں