صحافیوں پر دبائو ڈالا جارہا ہے کہ وہ پاکستان کے بارے میں سرکاری بیانیے کی تعمیل کریں: بھارتی صحافی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) صحافیوں پر دبائو ڈالا جارہا ہے کہ وہ پاکستان کے بارے میں سرکاری بیانیے کی تعمیل کریں:بھارتی صحافی کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستان کے بارے میں سرکاری بیانیہ کی تصدیق کرنے والے صحافیوں کو شدید دبائو کا سامنا ہے۔

ممتاز صحافی Ravish Kumar نے جرمن ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ حکومت احکامات نہ ماننے والے صحافیوں کو سماجی ذرائع ابلاغ پر عوامی تضحیک کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان بھارت تنازعے کو اصل صورتحال میں پیش نہیں کررہے بلکہ حکومتی جماعت کو آئندہ عام انتخابات میں کامیابی دلانے کیلئے اس تنازعے کو استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگی جنون کا مقصد عوام پر اثر انداز ہونا اور ووٹ حاصل کرنا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں