تہران (ڈیلی اردو) ایرانی فورسز نے امریکی بحریہ کی آئل ٹینکر پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ نے بحیرہ عمان میں ایران کے تیل بردار بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا جبکہ امریکہ آئل ٹینکر سے تیل دوسرے بحری جہاز میں منتقل کرنا چاہتا تھا جس کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سپیشل فورسز جہاز پر اتاریں، فورسز جہاز کا کنٹرول واپس حاصل کرکے اسے ایرانی پانیوں میں لے آئیں۔
امریکہ ہیلی کاپڑز اور جنگی جہاز کے ذریعہ جہاز کا پیچھا کرتا رہا جبکہ امریکہ دوسری بار جہاز پر قبضے کی کوشش میں ناکام رہا۔