یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی لڑکا ہلاک ہو گیا ہے۔ تیرہ سالہ محمد داداس جمعے کی نماز کے بعد اسرائیلی آباد کاری کے خلاف ہفتہ وار مظاہرے میں شریک تھا کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔
BREAKING: Israeli forces have killed 13-year-old Palestinian Mohammad Da’das in Deir al-Hatab in the occupied West Bank. pic.twitter.com/Jr8lNsa1yi
— IMEU (@theIMEU) November 5, 2021
فلسطینی وزیر اعظم نے اسے منظم ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ یہ واقعہ نبلوس کے دیر الحطاب نامی گاؤں میں پیش آيا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے رد عمل میں فوجیوں نے فائرنگ کی۔
اسرائیل نے حال ہی ميں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مزید تین ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے، جس پر فلسطینی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Funeral of Palestinian child who was killed yesterday by Israeli occupation forces pic.twitter.com/ixOCGZgLu1
— Palestine News (@palestinelatest) November 6, 2021