افغانستان: جلال آباد میں پولیس اسٹیشن کے قریب دو دھماکے، 8 طالبان ہلاک، 17 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ننگرہار کے صوبائی دارالحکومت جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں میں 8 طالبان ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق جلال آباد میں پولیس اسٹیشن کے قریب دو دھماکے ہوئے جن میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق طالبان حکام کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے صوبہ ننگرہار میں کئی دھماکے ہوچکے ہیں جس میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں