یمن میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، حاملہ خاتون صحافی ہلاک، شوہر زخمی

صنعا(ڈیلی اردو) یمن میں اسپتال جاتے ہوئے حاملہ خاتون صحافی کی کار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور ان کے شوہر شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی حاملہ خاتوں صحافی ریشا عبداللہ بچے کو جنم دینے اپنی کار میں اسپتال جا رہی تھیں کہ کار میں دھماکا ہوا گیا۔

کار بم دھماکے میں خاتون صحافی موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جب کہ ان کے شوہر شدید زخمی ہیں۔ ریشا کہ شوہر محمود العتمی بھی ایک صحافی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں ایک ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری کی قبول نہیں کی ہے۔

بم دھماکے میں زخمی ہونے والے صحافی نے حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے وہ ہمیں ڈھونڈ رہے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں