صنعاء (ڈیلی اردو) یمن میں مبيلینہ طور پر ایک امریکی ڈرون حملے ميں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے دو جہادی بھی شامل ہیں۔
یہ ڈرون حملہ یمنی صوبوں شبوا اور البیضا کے درمیانی علاقے ميں سے گزرتی ایک کار پر اتوار چودہ نومبر کو کیا گیا۔
فی الحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے البتہ حکام کو شبہ ہے کہ مرنے والوں میں دونوں القاعدہ کے رکن تھے۔
یمن میں چھ سال سے جنگ جاری ہے۔ مقامی حوثی باغیوں کو سعودی قیادت ميں قائم عسکری اتحاد کا سامنا ہے۔