خار (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں گورنمنٹ ہائی سکول کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد الیاس نامی طالبعلم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد الیاس پرچہ دے کر سکول سے جیسے ہی باہر نکلا نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
محمد الیاس جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مفتی سلطان محمد کے چھوٹے بھائی تھے۔
یاد رہے کہ مفتی سلطان محمد کو دو سال قبل گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
باجوڑ میں دوسال قبل مولانا سلطان محمد کو شہید کردیا , انکا غم تازہ تھا کہ آج مرحوم کے چھوٹے بھائی قاری محمد الیاس کو شہید کردیا , والدین شدت غم سے نڈھال ،
گھر میں قیامت ٹوٹ پڑی
حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور قاتلوں کو فلفور گرفتار کرے#JusticeForQariIlyas pic.twitter.com/pAVgJHdXpI— ???????????????? ???????????? ???????? (@JSMTKPK) November 22, 2021
وقوعہ کے بعد محمد الیاس کی لاش ہیڈ کواٹر خار ہسپتال منتقل کر دی گئی، بعد ازاں مظاہرین نے لاش کے ہمراہ سول کالونی گیٹ کے سامنے مظاہرہ شروع کیا جو آخری اطلاعات تک جاری ہے۔