بغداد (ڈیلی اردو) عراق میں گھات لگائے داعش جنگجوؤں نے کرد فوج پر بم حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے عراق کی خود مختار ریاست کردستان میں کرد فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور 4 سے زائد زخمی ہوگئے۔
کرد فوجیوں کو پیش مرگہ کہا جاتا ہے، پیش مرگہ کے ترجمان نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ پہلے داعش جنگجوؤں نے فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو زخمی کردیا۔
کرد فوجی اپنے زخمیوں ساتھیوں کی مدد کو پہنچے، داعش جنگجوؤں نے سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اُڑادیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
The five Peshmerga soldiers killed by an ISIS roadside blast near Kulajo.
They were on the way to support their comrades whom were under ISIS sniper fire. #Kurdistan #TwitterKurds #Peshmerga pic.twitter.com/KfY3lhsHYB
— Sardar Sattar (@SardarSattar) November 28, 2021
عراقی اور اتحادی افواج نے ملک سے داعش کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اب بھی دور دراز علاقوں میں روپوش داعش جنگجو اپنے ٹھکانوں سے نکل کر گوریلا کارروائیاں کرتے ہیں۔