سری لنکن شہری کو زندہ جلانے کا واقعہ: ہجوم میں شامل افراد کی بے حسی، سیلفی لیتے رہے

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے منیجر کو مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر قتل کردیا گیا۔

مشتعل ورکرز نے نہ صرف منیجر پر تشدد کرکے اسے جان سے مارا بلکہ اس کے لاش کو بھی سر عام جلا دیا۔

فیکٹری منیجر کے قتل اور اس کی لاش نذر آتش کرتے ہوئے ہجوم میں شامل افراد کی جانب سے بے حسی کا افسوس ناک مظاہرہ سامنے آیا۔

ہجوم میں سے کسی نے مشتعل افراد کو روکنے کی کوشش نہیں کی، کچھ لوگ تشدد کی وڈیو بناتے اور سیلفیاں لیتے رہے، کچھ افراد لاش پر بھی ڈنڈے برساتے رہے ، باقی ہجوم خاموش تماشائی بنا رہا۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1466740478863454209?t=nsbKZhqmQi2r5TGDBkXMuQ&s=19

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں