بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے خود مختار علاقے کردستان میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے جنگجوؤں کے ایک حملے میں تین شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ دس کرد فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
The United Nations said that "strengthened security coordination and cooperation are essential in the ongoing fight against terrorism," offering its condolences to the families of 13 killed in the extremist group's latest attacks outside Makhmour. pic.twitter.com/Uw8FRkwUuN
— Kurdistan 24 English (@K24English) December 3, 2021
بتایا گیا ہے کہ جمعے کے دن یہ حملہ مخمور ریجن میں کیا گیا، جو دہشت گرد تنظیم داعش کا گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔
اس علاقے میں یہ جنگجو پہلے بھی شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
ادھر کرد وزیر اعظم نے زور دیا ہے کہ ایسے حملوں کے سدباب کی خاطر کرد فورسز اور عراقی حکام کو زیادہ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔