ایل او سی پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی خاتون ہلاک

سرینگر (ڈیلی اردو/کے ایم ایس) بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی خاتون کو ہلاک کردیا۔

کشمیری میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بھارتی کشمیر کے علاقے آر ایس پورا میں پاکستانی خاتون کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

بھارتی فوجیوں نے پاکستانی خاتون کو سرحد پار کرنے کی کوشش کا الزام لگا کر ہلاک کیا۔پاکستانی خاتون کو ہلاک کرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں