روس نے دو جرمن سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا

ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے دو جرمن سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ اس کا اعلان روسی وزارت خارجہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔

یہ پیشرفت جرمنی کی طرف سے روسی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو ملک بدر کرنے کے رد عمل میں سامنے آئی ہے۔ ان روسی اہلکاروں کی ملک بدری کا فیصلہ جارجیا کے ایک شہری کو برلن کے ایک پارک میں گولی مار کر ہلاک کر دیے جانے کے معاملے میں کیا گیا تھا۔

اگست 2019ء میں ہونے والے اس قتل کے مقدمے میں ایک جرمن عدالت نے گزشتہ منگل کو ایک روسی شہری کو عمر قید کی سزا دی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں