میانمار کی فوج کے فضائی حملے، سینکڑوں افراد کی نقل مکانی

ینگون (ڈیلی اردو) میانمار میں فوج نے باغیوں کے زیرقبضہ ایک چھوٹے سے قصبے کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، جس کے بعد سینکڑوں افراد کی تھائی لینڈ کی جانب نقل مقامی جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حکومتی فورسز نے لے کے کاؤ کے قصبے میں باغیوں کے خلاف بھاری توپ خانے کا استعمال بھی کیا۔ یہ قصبہ تھائی سرحد کے قریب واقعہ ہے اور اس پر کارین گوریلا فائٹرز قابض ہیں۔

ملکی اقتدار پر قبضے کے بعد میانمار کی فوج رواں برس فروری سے اس قصبے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں