شام میں داعش کے راکٹ حملے میں 5 فوجی ہلاک، 20 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) مشرق وسطیٰ کی خانہ جنگی کی شکار ریاست شام میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے ایک راکٹ حملے میں ملکی فوج کے پانچ سپاہی ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہو گئے۔

سرکاری میڈیا نے پیر کے روز بتایا کہ یہ راکٹ حملہ ملک کے مشرق میں کل اتوار کی شام کیا گیا۔ داعش نے سن 2014 میں شام اور عراق کے وسیع تر علاقوں پر قبضہ کر کے وہاں اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کر دیا تھا۔

سن 2019 میں اس دہشت گرد تنظیم کا اس کے زیر اثر تمام علاقوں پر کنٹرول ختم ہو گیا تھا۔ شام اور عراق میں داعش کی طرف سے وقفے وقفے سے خونریز حملے اب بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں