قاسم سلیمانی کی ہلاکت: ایران نے 51 امریکی حکام پر پابندی عائد کردی

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لیتے ہوئے امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف سمیت 51 حکام پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف مارک ملی، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کینیتھ ایف مکینزی اور سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر رابرٹ سی او برائن سمیت 51 امریکیوں پر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا الزام لگاتے ہوئے ایران نے پابندی عائد دی ہے۔

ایران قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لینے کی متعدد بار قسم کھا چکا ہے اور اسرائیل و امریکا کو اس کا زمہ دار ٹھہرا چکا ہے۔

تہران نے کہا تھا کہ اس کے جنرل اور قدس فورس کے لیڈر کی موت ریاستی دہشتگردی کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ قاسم سلیمانی ایک خفیہ سفارتی مشن کے لیے عراقی دورے پر گئے تھے جب ان کی کار کو امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آرڈرز پر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے قاسم سلیمانی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا قاسم سلیمانی خطے میں ان کے مفاد کیلئے خطرہ تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں