10

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے دہشت گردوں کا پولیو سیکورٹی ٹیم پر بارودی سرنگ سے حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کا پولیو مہم کی سیکورٹی کو متاثر کرنے اور امن کو سبوتاج کرنے کا منصوبہ ناکام بنانے کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔

دہشتگردوں نے تھانہ کلاچی کی حدود لونی کے مقام پر پولیو ٹیم پر حملہ اور سکیورٹی کو متاثر کرنے کے حوالے سے IED (دھماکہ خیز مواد) کے ذریعے حملے کا منصوبہ بنایا تھا، تخریب کاری کا یہ منصوبہ تھانہ کلاچی کی حدود لونی کے مقام پر پلان تھا، جس کی نشاندہی ڈیرہ پولیس نے سیکورٹی فورسز اداروں کے ساتھ ملکر خفیہ طریقے سے کی، اور بعد ازاں نشاندہی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے IED کو ناکارہ بنا دیا، اس تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 02 عدد RPG-7 Rkts, الیکٹرک ڈیٹونیٹر، دھماکہ خیز راگ، 03 لیٹر پیٹرول، ڈرائی بیٹری سیل، اور کاپر وائر بر آمد کر لی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں