ریاض: سعودی اتحاد نے حوثی باغیوں کے 8 ڈرونز تباہ کر دئیے

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کی زیرقیادت عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے 8 ڈرونز تباہ کر دئیے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں نے 8 ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش جنہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا۔ حوثی باغیوں نے صنعا سے بھیجے جانے 3 ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بم سے لیس کچھ ڈرونز کو صنعا ائیرپورٹ سے لانچ کیا گیا۔

عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ صنعا کے شمالی علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر عرب اتحاد کے طیاروں کی بمباری جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں