صنعاء (ڈیلی اردو) یمن میں فعال حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات پر نئے حملوں میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں کا اسعتمال بھی کیا ہے۔ اس خلیجی ملک کے اقوام متحدہ میں سفیر نے مزید کہا ہے کہ ان ایران نواز باغیوں نے ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ کچھ حملوں کو ناکام بھی بنا دیا گیا۔ حوثی باغیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ متحدہ عرب امارات اس سعودی عسکری اتحاد کا حصہ ہے، جو یمن میں ان باغیوں کے خلاف سن دو ہزار پندرہ سے کارروائی کر رہا ہے۔
ادھر امریکی انتظامیہ حوثی باغی تحریک کو ایک مرتبہ پھر دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔