واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں چار سال قبل ڈیم پر حملے میں امریکی افواج ملوث تھیں، واشنگٹن نے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا تھا۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی افواج نے شام کے شمالی علاقے رقہ میں ایسے ڈیم کو تباہ کیا جو نو اسٹرائیک لسٹ پر موجود تھا، ٹاسک فورس نائن نے اس وقت امریکی فوج کے پاس موجود سب سے بڑے، 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم کے ذریعہ ڈیم کے پانچ منزلہ ٹاور کو تباہ کیا تھا۔
A Syrian dam was on a U.S. "no-strike" list. Some warned an attack could kill thousands. In 2017, a secret American force bombed it anyway. https://t.co/XOagYjtR2P
— The New York Times (@nytimes) January 20, 2022
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیم کا بند ٹوٹتا تو لاکھوں افراد متاثر ہوتے، ہزاروں سیلاب میں مر سکتے تھے، پینٹاگون نے اس وقت حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔