کوئٹہ (ڈیلی اردو/آئی پی ایس ) جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے آئندہ ہفتے دورہ بلوچستان سے قبل محکمہ پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔
Threat of a terror attack targeting Maulana Fazl-ur-Rehman during his upcoming visit to #Quetta and #Chaman – alert issued.#Balochistan #Pakistan pic.twitter.com/WyGNUuRLnL
— Yusra Askari (@YusraSAskari) January 30, 2022
پولیس کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کی جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر دہشتگرد حملے کا خدشہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان کوئٹہ اور چمن کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے تھریٹ الرٹ میں تمام متعلقہ افسران کو سیکیورٹی کے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سندھ اور بلوچستان میں پارٹی سرگرمیاں تیز کر نے کیلئے متحرک ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمٰن 6 روزہ جماعتی دورے پر سندھ اور بلوچستان کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم کراچی میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جے یو آئی سندھ کی مجلس عمومی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ 3 فروری کو کراچی سے بلوچستان کیلئے روانہ ہوں گے، پھر چمن میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
سربراہ پی ڈی ایم چمن سے کوئٹہ پہنچیں گے، کوئٹہ میں صوبائی جماعت سے ملاقاتیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن کوئٹہ میں اجتماعات سے خطاب کریں گے، اس کے بعد کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچیں گے۔۔