گوجرانوالہ (ڈیلی اردو) پنجاب پولیس نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں مطلوب مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں حمزہ اور لقمان شامل ہیں، جنہیں اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے حمزہ اور لقمان کا 12روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ دونوں ملزمان کو 14فروری کو دیگر ملزمان کے ہمراہ پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 3 دسمبر 2021 کو سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مقامی فیکٹری کے منیجر پر توہین مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کیا اور ان کی لاش نذرِ آتش کردی تھی۔