سعودی عرب: ابھا ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، 12 افراد زخمی

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے سعودی عرب میں ابھا ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔ عرب اتحاد نے مسلح ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا۔ کارروائی میں 12 افراد زخمی ہوئے۔

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو اکثر بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور سعودی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ صنعا پر سن 2014 سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو گروپ کا قبضہ ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں