یوکرین تنازع: امریکی آبدوز کو روسی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

ماسکو (ڈیلی اردو) مشرق بعید میں پیسیفک جزائر کے نزدیک امریکی آبدوز کی جانب سے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔

امریکی آبدوز کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزی پر روسی وزارت دفاع نے امریکی فوجی اتاشی کو طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سے روسی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی آبدوز نے روسی حدود سے نکل جانے کی درخواست نظرانداز کی جس کے بعد روسی فوج نے متعلقہ اقدامات کیے تو امریکی آبدوز روسی حدود سے باہر چلی گئی۔

دوسری جانب روس اور یوکرین کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے رابطہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے روسی ہم منصب سے یوکرین اور کریمیا کے نزدیک روسی افواج کے اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر دونوں وزرا دفاع کے درمیان سیکیورٹی مسائل پر بھی بات ہوئی، امریکی صدر بائیڈن کا بھی آج روسی صدر پیوٹن سے رابطہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ کوریل جزائر جاپان کے شمال میں واقع ہیں جن پر جنگ عظیم دوئم کے بعد سوویت یونین نے قبضہ کرلیا تھا، اب ماسکو کا کنٹرول ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں