منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین نے اسرائیلی بحریہ کے اعلیٰ افسر کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعیناتی خطے میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب ممالک کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی افسر کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی بحرین میں کی گئی ہے۔
Bahrain confirms Israeli officer will be stationed in the country -state agency https://t.co/5bn002GeKs pic.twitter.com/5dstiLvTJy
— Reuters (@Reuters) February 12, 2022
بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افسر کی تعیناتی خطے میں محفوظ اور آزادنہ جہاز رانی کے لیے 34 سے زائد ممالک کے اتحاد کے ایجنڈے کے تحت کی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ایجنڈے کا مقصد خلیجی ممالک کے سمندری حدود اور عالمی تجارتی جہازوں کی حفاظت سمیت اُن پر قذاقوں اور دہشت گردوں کے حملے سے بچانا ہے۔
بحرین نے اسرائیلی افسر کی تعیناتی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چند روز قبل اسرائیلی وزیر دفاع کی آمد پر طے پانے والوں میں معاہدوں میں یہ تعیناتی بھی شامل تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک اسرائیلی افسر کو بحرین میں پانچویں امریکی بحری بیڑے کے رابطہ افسر کے طور پر کام کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
Israeli officer to be stationed in Bahrain, state media confirms, in first for Arab country https://t.co/en5QUtySJa
— Haaretz.com (@haaretzcom) February 12, 2022