راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، پہلے ہندو افسر کولیفٹننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو آفیسر بن گئے۔
پاکستانی فوج نے ہندو آفیسر کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی، کیلاش کمار فوج کے پہلے ہندو لیفٹیننٹ کرنل بن گئے۔
کیلاش کمار پاک آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پرترقی پانے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیفٹیننٹ کرنل کی تصویر شیئر ہونے کے بعد مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ہندو برداری کے سرگرم کارکن کپل دیونے بھی لیفٹننٹ کرنل کیلاش کمارکو عہدے پرترقی پر مبارکباد دی اور پاک فوج کے میرٹ کے عمل کو خوش آئند قرار دیا۔
It's highly encouraging to see many of my #Pakistani fellows are congratulating Lt Col. Kelash Kumar on his promotion, but it is to mention here that all #Hindu officers in the #Army are working in Medical Core. Inshallah, one day we will see Hindu officers in infantry too.
— Kapil Dev کپل دیو (@KDSindhi) February 25, 2022
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےبھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ترقی پانے والے ہندو افسر کی پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے لئے فخر ہیں۔ پاک فوج زندہ باد۔
Congratulations #KelashKumar you are our pride…. #pakarmyzindabad https://t.co/oRDUGu8clU
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 25, 2022
واضح رہے کہ سن 2000 سے پہلے پاکستان فوج میں بڑے عہدے پر ہندو افسر نہیں آتے تھے مگر جنرل پرویز مشرف نے ایک حکم نامے کے تحت فوج میں ہندوؤں کی بڑے عہدوں پر تقرری کے احکامات دیے جس کے بعد پاکستان فوج میں بڑے عہدوں پر ہندو افسران کی تقرری کا آغاز کیا گیا۔ اس کے بعد اب تک میجر کے عہدے پر چھ ہندو مقرر ہوچکے ہیں۔
Those who doubt patriotism of #PakistaniHindus & often relate us with India must know that 06 #Hindu Majors are serving in #PakistanArmy's medical core:
Maj Ramesh Kumar
Maj Kelash Garvada
Maj Raja Nand
Maj Jeevraj Parmar,
Maj Danish Dhanani
Maj Aneel Kumar #PakistanZindabad pic.twitter.com/LmsIgQz6Xe— Kapil Dev کپل دیو (@KDSindhi) January 14, 2020
اس کے علاوہ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان فوج میں میجر سے کم عہدوں پر چار سو سے زائد ہندو مقرر ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 55 لاکھ آبادی کے ساتھ ہندو ملک کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہے جبکہ پاکستانی ہندو تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں اکثریت ہندوؤں کا قومی شناختی کارڈ نہ بننے کے وجہ سے ان کی اصل آبادی کا تخمینہ نہیں لگایا گیا اور پاکستان میں ہندوؤں کی کُل آبادی ’80 لاکھ‘ افراد سے زائد ہے۔ ان کی اکثریت سندھ میں مقیم ہے اور سندھ بھی زیادہ تر ہندو زیریں سندھ کے میرپور خاص ڈویژن کے مختلف اضلاع میں آباد ہیں۔