کیف (ڈیلی اردو/بی بی سی) یوکرینی فوج نے روسی فوج کو پہنچائے جانے والے نقصانات کے متلعق چند دعوے کیے ہیں۔
مسلحہ افواج کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے مطابق انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 3500 سے زائد روسی فوجی ہلاک اور 200 کے قریب قیدی بنا لیے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ روس اب تک 14 طیارے، 8 ہیلی کاپٹر اور 102 ٹینک بھی گنوا چکا ہے۔ بی بی سی ان میں سے کسی بھی دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔
دوسری جانب روس نے ابھی تک کسی جانی نقصان کا اعتراف نہیں کیا ہے۔