اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان ہلاک

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے ایک اور نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

فوج کے مطابق مشتبہ نوجوان ایک اور فلسطینی کے ساتھ مل کر ابودیس کے علاقے میں قائم ایک فوجی پوسٹ پر پٹرول بم پھینک رہا تھا۔ یہ علاقہ یروشلم کے مشرق میں واقع ہے۔ دوسرا نوجوان تاہم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کئی گھنٹے قبل اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ایک 19 سالہ فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس نے یروشلم کے قدیم حصے میں ایک اسرئیلی اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔

اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان حالیہ دنوں کے دوران تشدد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں