11

مودی پاکستان کیخلاف کس کام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکا نے پاکستان کو خبردار کردیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو) امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی اور بھارتی اینکرز جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں، مودی پاک بھارت کشیدگی کو دوبارہ بڑھاوا دے سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پکا بھارت کشیدہ حالات سے متعلق امریکا میڈیا نے ایک خصوصی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان کو خبردار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی اور بھارتی اینکرز جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ اب بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ بھارتی وزیراعظم مودی پاک بھارت کشیدگی کو دوبارہ بڑھاوا دے سکتا ہے۔

گزشتہ ماہ بھارت کو پاکستان کےہاتھوں شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا، اسی لیے مودی بدلے کی آگ میں جل رہا ہے۔ پاکستان کو اس صورتحال میں خبردار رہنا ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نریندر مودی نے ظلم کے ذریعے کشمیر کو عالمی مسئلہ بنا دیا ہے۔ تاہم حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مدبر ہونےکا ثبوت دیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور راجستھان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ بھارتی آرمی چیف نے بھارتی افواج کی کار کردگی کا معائنہ کیا۔ بھارتی فوج کے سربراہ نے اپنی فوج کو جنگی حالات سے نبٹنے کے لیے تیار رہنے کا کہا اور اپنی فضائیہ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

بھارتی افواج کو پچھلے چند دنوں میں پاکستان سے مقابلے میں کئی محاذوں پرمنہ کی کھانی پڑی ہے جس کے بعد سے بھارتی افواج کا جذبہ کافی گر گیا چکا ہے۔

ہندوستانی فوجیوں کے خاندانوں میں بھی ان حالات کی وجہ سے پریشانی دیکھنے میں آئی اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ بھارتی فوج کے پاس جنگ کا بہتر سامان موجود نہیں ہے۔ اس باعث بھی بھارتی فوج کا حوصلہ کافی گر چکا ہے۔ ان حالات میں بھارتی فوج کے سربراہ کایہ دورہ ہندوستانی فوج کو پاکستانی افواج کے خلاف کھڑے رہنے کے لیے آمادہ کرنے کا ایک کھوکھلا حربہ نظر آتا ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاک فوج مکار بھارت کی ہر چال کو سمجھتے ہوئے ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے مکمل طور پر الرٹ ہے۔ ہندوستانی فوجیوں کے خاندانوں میں بھی ان حالات کی وجہ سے پریشانی دیکھنے میں آئی اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ بھارتی فوج کے پاس جنگ کا بہتر سامان موجود نہیں ہے۔ اس باعث بھی بھارتی فوج کا حوصلہ کافی گر چکا ہے۔ ان حالات میں بھارتی فوج کے سربراہ کایہ دورہ ہندوستانی فوج کو پاکستانی افواج کے خلاف کھڑے رہنے کے لیے آمادہ کرنے کا ایک کھوکھلا حربہ نظر آتا ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاک فوج مکار بھارت کی ہر چال کو سمجھتے ہوئے ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے مکمل طور پر الرٹ ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں