ماسکو (ڈیلی اردو) تین ہفتوں سے جاری جنگ میں روس نے پہلی بار یوکرین میں ایک ہدف کو سُپر سونک میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو تین ہفتے گزر گئے ہیں جس کے دوران پہلی بار روس نے کنزہل ہائپر سونک میزائل سے یوکرین کو نشانہ بنایا ہے۔
Russia uses hypersonic missiles in strike on Ukraine arms depot https://t.co/qNEHPAM1TU pic.twitter.com/0CECbE837H
— Reuters (@Reuters) March 19, 2022
روس کے وزارت دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سپر سونک میزائل سے یوکرین کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو نشانہ بناکر بڑی تعداد میں اسلحہ، کروز میزائل اور دیگر جنگی ساز و سامان تباہ کردیا۔
ترجمان وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ یوکرین کے بندرگاہی شہر اوڈیسا میں فوجی تنصیبات کو بھی اینٹی شپ میزائل سسٹم کے ذریعے تباہ کردیا۔ یوکرین کی جانب سے روس کے ان دعوؤں پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر نے امن مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس نے حملوں کا سلسلہ جار رکھا تو اس کے نتائج روس کی نسلوں کو بھگتنا پڑیں گے۔