17

بھارتی جیل میں قید ضعیف العمر پاکستانی شہری امجد جاں بحق

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کی امرتسر جیل میں قید 62 سالہ پاکستانی شہری امجد علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

بارڈر سیکیورٹی فورس ذرائع کے مطابق امرتسر کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ضعیف العمر شہری امجد گزشتہ دو سال سے سینٹرل جیل امرتسر میں قید تھے، قبل ازیں وہ فیروز پور کی سینٹرل جیل میں 3 سال سے زیادہ عرصہ قید رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معمر شہری کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جس کی وجہ سے پاکستان میں اس کے خاندا ن کو تلاش نہیں کیا جاسکا تھا۔ امجد کی شہریت کی تصدیق کے لیے دو بار پاکستان کو امجد کے بارے میں تفصیلات بتائیں تاہم معلومات درست نہ ہونے کی وجہ سے امجد کے اہل خانہ کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے شہری کی موت کے حوالے سے پاکستان رینجرز پنجاب کو بتادیا گیا ہے، اگر چند روز میں اس کے خاندان اور شہریت کی تصدیق نہ ہوسکی تو پھر اقبال کی میت کو امرتسر میں ہی سپرد خاک کردیا جائے گا

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں