برسلز (ڈیلی اردو) نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے میں ایک ماہ کے دوران 7 ہزار سے 15 ہزار روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
NATO estimates that 7,000 to 15,000 Russian soldiers have been killed in four weeks of fighting in Ukraine, where the country's defenders have put up stiffer-than-expected resistance and denied Moscow the quick victory it hoped for. https://t.co/SIGYeQa7LR
— The Associated Press (@AP) March 23, 2022
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کو ایک ماہ ہوچکے ہیں اور اس دوران روس کے 7 ہزار سے 15 ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔
روس نے مارچ میں اپنے 500 فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے بعد کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کئے۔
یوکرین کے صدر نے 2 ہفتے قبل 13 سو یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی بمباری سے روسی صحافی ہلاک ہوگئیں۔ خاتون صحافی اپنے ادارے کی جانب سے روسی حملے کی کوریج کے لئے کیف میں موجود تھیں۔
امریکا کی جانب سے روسی سفارتکاروں کا نکالے جانے کے ردعمل میں روس نے متعدد امریکی سفارتکاروں کو ملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم کتنے امریکی سفارتکاروں کو روس بدر کیا جائے گا ان کی تعداد نہیں بتائی۔